لاہور: اریبہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی

بدھ 25 فروری 2015 15:27

لاہور: اریبہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی

لاہور(اردو ہوائنٹ تزہ ترین اخبار. 25 فروری 2015 ء) : اریبہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی . اسپتال نے اریبہ کی پوسٹمارٹم کی رپورٹ جاری کر دی ہے ، رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ اریبہ کی موت سانس بند ہونے کے باعث ہوئی ہے اور جب اسے اسپتال لایا گیا تھا کہ تو اس کے منہ سے خون جاری تھا رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ اس کی انگلی پر کسی اور کی انگلیوں کے نشانات نہیں پائے گئے. رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اریبہ کی لاش کو بریف کیس میں رکھنے سے پہلے اُسے نیم بیہوشی کی حالت میں، یا زندہ حالت میں فریزر میں رکھا گیا تھا جہاں دم گھٹنے کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی. تاہم اریبہ کے جسم کے مزید اعضاء فرانزک لیب میں بھجوا دئے گئے ہیں.

متعلقہ عنوان :