سندھ حکومت فروری 2016ء میں بلدیاتی انتخابات کرائے گی،رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

بدھ 25 فروری 2015 15:04

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) سندھ حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد بارے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت فروری 2016ء میں بلدیاتی انتخابات کرائے گی۔ یہ رپورٹ بدھ کے روز ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی طرف سے دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق حکومت پنجاب اور سندھ سے جواب طلب کیا تھا اور شیڈول مانگا تھا جس پر سندھ حکومت نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا ہے۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ 2015ء میں حلقہ بندیوں سمیت تمام معاملات مکمل کرلئے جائیں گے اس کے بعد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے سندھ حکومت الیکشن کمیشن حکام سے رابطے میں ہے۔