چارسدہ ،موسلا دھار بارشوں کے باعث دریائے کابل میں پانی کی سطح بلند، سیلابی ریلے میں درجنوں کشتیاں اور متعدد دکانیں بہہ گئیں

بدھ 25 فروری 2015 14:56

چارسدہ (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) موسلا دھار بارشوں کے باعث دریائے کابل میں پانی کی سطح انتہائی بلند، سیلابی ریلے میں درجنوں کشتیاں اور متعدد دکانیں بہہ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو چارسدہ اور گردونواح میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے دریائے کابل میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہو گئی، سیلابی ریلے میں 90کے قریب کشتیاں اور 11دکانیں بہہ گئیں۔ ذرائع کے مطابق بارشوں کے سبب دریائے کابل میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا خطرہ ہے۔ سیلابی پانی میں دریائے کابل کے اردگرد واقع بستیوں میں سینکڑوں افراد پھنس گئے جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :