واشنگٹن، پاکستانی سفارتخانے میں داخل ہوکر شور شرابا کرنے والا شخص گرفتار

بدھ 25 فروری 2015 14:54

واشنگٹن، پاکستانی سفارتخانے میں داخل ہوکر شور شرابا کرنے والا شخص ..

واشنگٹن (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015 ) واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں زبردستی داخل ہوکر شور شرابا کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق ایک شخص نے زبردستی سفارتخانے میں داخل ہو کر شور شرابا شروع کر دیا۔ جس پر سیکورٹی پر مامور اہلکاروں نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا اور بعد میں اسے واشنگٹن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق شور شرابا کرنے پر گرفتار شخص کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :