خواجہ سعد رفیق کی خورشید شاہ سے ملاقات،سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آئینی ترمیم پرتبادلہ خیال

بدھ 25 فروری 2015 14:54

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آئینی ترمیم پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آئینی ترمیم لانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ”شو آف ہینڈز“ کے ذریعے سینیٹرز کے چناؤ کی حکومتی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا اچھا فیصلہ ہے، پیپلز پارٹی ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کرتی ہے،خ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق 23 فروری کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے رکن ہیں۔