حکومتی نااہلی کے باعث توانائی کے شعبے کی وصولیوں کا حجم 590ارب روپے تک جا پہنچا

بدھ 25 فروری 2015 14:44

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015)توانائی کے شعبے کی وصولیوں کا حجم 590ارب روپے تک جا پہنچا، حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود وصولیاں کرنے میں ناکام رہیں۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے آغاز پاور سیکٹر وصولیوں کا حجم پانچ سو سات ارب ساٹھ کروڑ روپے تھا، چھ ماہ میں بیاسی ارب چالیس کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے، اکیتیس دسمبر دوہزار چودہ تک عدم ادائیگیوں میں چھیاسٹھ ارب چودہ کروڑ روپے کے ساتھ حکومت سندھ پہلے نمبر پر ہے۔

دوسرے نمبر پر آزاد جموں وکشمیر ہے، جس پر واجب الادا رقم کا حجم سینتالیس ارب روپے ہے۔خیبر پختون خواہ نے بیس ارب ستاسی کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، وفاقی حکومت اور اس سے ملحقہ اداروں پر آٹھ ارب روپے اور بلوچستان نے سات ارب بیاسی کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔کے الیکٹرک نے وفاقی حکومت کو اکیتیس ارب چوالیس کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔