حکومت کاچین سے بجلی کی درآمد کا فیصلہ

بدھ 25 فروری 2015 14:44

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) حکومت نے چین سے بجلی کی درآمد کا فیصلہ کر لیا، منصوبے کے تحت بیجنگ سے تین ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی ہے کہ بیجنگ سے تین ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے حوالے سے چینی حکام سے بات چیت کا آغاز کیا جائے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ چین کے تعاون سے تین ہزار چھ سو میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے، جب کہ چین اضافی طور پر پاکستان کو تین ہزار میگاواٹ بجلی برآمد کر سکے گا۔ ادھر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ توانائی کے منصوبوں میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور تمام مجوزہ منصوبے دو ہزار سترہ تک مکمل کر لیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :