مذہبی اموراوربین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ عبدالمحسن ال ترکی سے ملاقات

بدھ 25 فروری 2015 14:13

مکہ مکرمہ) اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015)مذہبی اموراوربین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ عبدالمحسن ال ترکی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مکہ مکرمہ میں انسداد دہشتگردی کانفرنس کا کامیابی سے اہتمام کرنے پر تنظیم کے سیکرٹری جنرل کو مبارکباد دی۔وفاقی وزیر نے سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے قومی لائحہ عمل وضع کیا ہے۔تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ عبدالمحسن ال ترکی نے آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :