رانا تنویر حسین کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش کا دورہ

بدھ 25 فروری 2015 14:13

ابوظہبی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015 )دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش اور کانفرنس دوہزار پندرہ میں یوکرین کی ایک دفاعی کمپنی کے سٹال کا دورہ کیا اور ان کی دفاعی مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کمپنی کے چیئرمین کے ساتھ دفا عی پیداوارکے شعبے میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔بیلا روس کی ایک کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی دفاعی پیداوار کے وزیر سے ملاقات کی اور دفاعی پیداوار کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شرو ع کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا۔