سرگودھا ،پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب 9اشتہاریوں ،5 عدالتی مفروران کوگرفتارکرلیا

بدھ 25 فروری 2015 13:43

سرگودہا (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) سرگودھا پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب 9مجرمان اشتہاریوں اور5 عدالتی مفروران کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب شاہد سکنہ 70جنوبی ،خالد پرویز سکنہ 22جنوبی ،تھانہ کڑانہ پولیس نے محمد نواز سکنہ بالیاں والہ دیگر مقدمات میں مطلوب تھانہ صدر پولیس نے محمد ذاکر سکنہ 89جنوبی ،تھانہ کڑانہ پولیس نے منگو عرف جانباز ،شاہ ولی سکنائے ٹوبہ ٹیک سنگھ ،تھانہ عطاء شہید پولیس نے محمد ارشاد سکنہ111جنوبی ،تھانہ کوٹمومن پولیس نے قمر عباس سکنہ کوٹ راجہ اور تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے محمد اعظم سکنہ منڈی بہاوالدین اسی طرح عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد اختر اور حاجی صابر سکنائے سبھروال ،تھانہ کڑانہ پولیس نے ظفر اقبال سکنہ 53جنوبی اور تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے خالد سکنہ نصیر پور ،شاہد عمران سکنہ دولت پور کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :