کراچی ایکسپو سینٹر میں کل سے یکم مارچ تک ں ملک کی سب سے اہم تجارتی نمائش ’ایکسپو پاکستان 2015‘ شروع ہوگی
بدھ 25 فروری 2015 13:07
کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015 ) کراچی کا ایکسپو سینٹر آج جمعرات سے ایک مرتبہ پھر ہزاروں ملکی اور غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز بننے والا ہے۔26فروری سے یکم مارچ تک یہاں ملک کی سب سے اہم تجارتی نمائش ’ایکسپو پاکستان 2015‘ شروع ہونے والی ہے۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) ایکسپو 2015ء کی نگراں ہے، جس کے سربراہ، ایس ایم منیر کا کہنا ہے کہ انہیں اس چار روزہ نمائش سے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے برآمدی آرڈر ملنے کی توقع ہے، کیوں کہ ملکی و غیر ملکی تاجروں اور صنعت کاروں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی ایکسپو 2015ء کے انعقاد میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔
ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ، ’نویں ایکسپو پاکستان‘ میں لوگوں کی غیر معمولی دلچسپی خوشی کا باعث ہے۔(جاری ہے)
ہمارے لئے نمائش کا سب سے اہم سیگمنٹ فیشن شو ہے، جس میں ایسے ملبوسات دنیا کے سامنے پیش کئے جائیں گے جو نہ صرف ہماری تہذیب و ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ جدید دور کے تقاضوں سے بھی ہم آہنگ ہیں۔‘پبلسٹی فرم ’کیٹالسٹ پی آر‘ کے میڈیا منیجر، مجتبیٰ جاوید نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا: ’اس بار اس شو کی سب سے خاص بات اس میں ہونے والا فیشن شو ہے۔
اس شو میں ملک کے نامور ڈیزائنرز اپنی تخلیقات پیش کریں گے۔ 26 اور 27 فروری کو فیشن شو منعقد کیا جائے گا، جس میں سفارت کار اور غیرملکی اہم شخصیات سمیت 1500 سے زائد غیر ملکی خریدار بھی شرکت کریں گے۔سیکریٹری ٹی ڈی اے پی، رابیعہ جویری آغا کے مطابق، اس سال یہ نمائش پچھلے سالوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر انداز میں منعقد ہوگی۔ بقول اْن کے، ’یہ اپنی قسم کی منفرد نمائش ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی خریداروں کی بڑی تعداد موجود ہوگی۔ اس نمائش اورفیشن شو کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کے منفی امیج کو ختم کرنے میں بھی بہت مدد ملے گی۔‘فیشن شو میں جو ڈیزائنرز اپنے تیار کردہ ملبوسات پیش کریں گے ان میں ظہیر عباس، سائی فیشن، عائشہ ہاشوانی، عاکف محمود، نکی نینا، سارہ سب لائم، عدنان پردیسی، آئی وی ایس، علی ذیشان، نوشابہ بروہی، زینب چھٹانی، نعمان آفرین، فراز منان، ارسلان اقبال، مشال لاکھانی اور ککی کونسپٹ شامل ہیں۔ایس ایم منیر کے مطابق، نمائش میں 70 ملکوں سے تعلق رکھنے والے ہزار سے زائد غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے، جبکہ ٹریڈ وزیٹرز کی تعداد 30 ہزار تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اب تک 789 غیرملکی مندوبین نمائش میں شرکت کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔ نمائش میں اسٹالز کی مجموعی تعداد 350 ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.