پاکستان نیوی ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے ‘ایڈمرل ذکا ء اللہ

بدھ 25 فروری 2015 12:48

ابوظہبی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہاہے کہ خطے میں امن کیلئے پاک بحریہ اہم کردار ادا کررہی ہے اور نیوی ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے ۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی میں جاری دفاعی نمائش میں پی این ایس مددگار پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک نیوی اور عرب امارات نیوی کیدرمیان لازوال دوستی کارشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے ‘خطے میں قیام امن کیلئے پاک نیوی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

متعلقہ عنوان :