مہمندایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے 2افرادجاں بحق

بدھ 25 فروری 2015 12:48

مہمند ایجنسی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015)مہمند ایجنسی کی تحصیل علیم زئی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ذرائع کے مطابق علیم زئی کے علاقے خواجہ وسط میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی۔

(جاری ہے)

ملبے تلے 2 بھائی دب گئے ۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاررائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ملبے سے نکالا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔