داعش کا پاکستان آنے کاکوئی خطرہ نہیں ‘ مدارس کو دہشتگردی کا گڑھ قرار دینا درست نہیں ‘وزیر داخلہ چوہدری نثار

بدھ 25 فروری 2015 12:48

لندن(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے واضح کیا ہے کہ داعش کا پاکستان آنے کاکوئی خطرہ نہیں ‘ مدارس کو دہشتگردی کا گڑھ قرار دینا درست نہیں ‘ ملٹری کورٹس جمہوری حکومت کی ناکامی نہیں ‘ فوجی عدالتیں صرف دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کریں گی۔برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر داخلہ چودھری نثارنے کہاکہ پاک بھارت تعلقات نشیب وفراز کا شکار رہے ہیں تاہم بھارتی سیکریٹری خارجہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں ان کے دورے سے پاک بھارت مذاکرات شروع کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی طرف امن کا ہاتھ بڑھایا ہے لیکن بدقسمتی سے انڈیا کی طرف سے کبھی مثبت جواب نہیں ملا وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ داعش کا پاکستان آنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مدارس کو دہشتگری کا گڑھ قرار دینا درست نہیں کیونکہ 90فیصد مدارس غریبوں کو تعلیم دے رہے ہیں وزیر داخلہ نے کہاکہ دہشت گرد انتہا پسندوں کا ایجنڈا اجاگر کر کے اسلام کی جنگ کا تاثر دیتے ہیں ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس جمہوری حکومت کی ناکامی نہیں ہے ، فوجی عدالتیں صرف دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کریں گی ۔