خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی رسپانس سکواڈ کے نام سے پولیس کی ایک اور سکیورٹی فورس قائم کر دی گئی ‘ فورس نے کام شروع کر دیا

بدھ 25 فروری 2015 12:40

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی رسپانس سکواڈ کے نام سے پولیس کی ایک اور ..

پشاور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) صوبہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی رسپانس سکواڈ کے نام سے پولیس کی ایک اور سکیورٹی فورس قائم کر دی گئی ہے اور ابتدا میں اس فورس نے پشاور میں کام شروع کر دیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے بی بی سی کو بتایا کہ ایمرجنسی رسپانس سکواڈ کا مقصد کسی بھی جرم کے موقع پر فوری طور پر پہنچنا ہوگا اور اس کے لیے اس سکواڈ میں شامل اہلکاروں کو بھاری اسلحہ اور بلٹ پروف گاڑیاں دی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس سکواڈ کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر زون میں آٹھ اہلکار موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہر زون میں بارہ پوائنٹ ایسے منتخب کیے گئے ہیں جہاں یہ موجود رہیں گے۔ایک زون کے سکواڈ میں گاڑی اور دو موٹر سائیکل سوار اہلکار ہوں گے جو موقع واردات پر جلد سے جلد پہنچنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ اہلکار معمول کی چیکنگ یا پولیس کی دیگر ذمہ داریوں سے مبرا ہوں گے اور ان کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال پر تعینات کیا جائے گا۔

ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ یہ فورس روایتی پولیس سے مختلف ہوگی اور یہ اہلکار کسی تھانے یا کسی ڈویڑن کی سطح پر روایتی پولیس کی طرح کسی کو جواب دے نہیں ہوں گے بلکہ یہ براہ راست ایس ایس پی آپریشن کے ماتحت ہوں گے اور وہ ہی انھیں احکامات جاری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :