دبئی: خیبر پختونخواہ میں سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے انوسٹمنٹ شو کا انعقاد

بدھ 25 فروری 2015 12:33

خیبر پختونخواہ(اردو ہوائنٹ تزہ ترین اخبار. 25 فروری 2015 ء): دبئی میں خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے لیے ایک شو کا انعقاد کیا گیا ہہے جس میں مختلف سر مایہ کاروں کے ساتھ ساتھ پاکتسان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان بھی شرکت کریں گے، سرمایہ کاری شو میں علی زیدی کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ سرمایہ کار کے پی کے میں سرمایہ کاری کریں گے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو چاہئیے کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سکیورٹی کے مؤ ثر انتظامات فراہم کرے. یاد رہے کہ گذشتہ روز عمران کان نے اپنی پریس کانفرنس میں دبئی جانے اور وہاں کے سرمایہ کاروں سے ملاقات کرنے کا اعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر دبئی میں رکھی گئی ہے.