سندھ حکومت پرویز مشرف کو سیکیورٹی فراہم کرے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا حکم
بدھ 25 فروری 2015 12:13
کوئٹہ (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015 ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کے لئے سندھ حکومت کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاوٴ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے تاہم سابق صدر پرویز مشرف ایک مرتبہ پھر عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔
سماعت کے دوران ڈی جی صحت بلوچستان ڈاکٹر فاروق اعظم نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے اپنے موکل کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی، درخواست پر عدالت نے سابق صدر کے وکیل سے استفسار کیا کہ وہ اپنے موکل کو عدالت میں کب پیش کریں گے۔(جاری ہے)
جس پر اختر شاہ ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں عدالت کے حکم پر ان کے موکل پیش ہوجائیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے عدالت سے اپیل کی کہ پرویز مشرف کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کے لئے سیکیورٹی فراہم کی جائے، عدالت نے پرویز مشرف کو حاضری سے ایک روز کا استثنیٰ دیتے ہوئے سندھ حکومت کو انہیں میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کے لئے سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
چین کے لیے جاسوسی کا الزام، یورپی پارلیمنٹ میں جرمن عملے کا رکن گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.