پاکستانی ٹیم میں اختلافات موجود ہیں ‘چیئر مین پی سی بی غلط بیانی کر کے قوم کو گمراہ نہ کریں ‘سرفراز نواز

آئی سی سی معین خان کے کیس کی تحقیقات کرے ‘ سابق فاسٹ باؤلر کا مطالبہ

بدھ 25 فروری 2015 11:56

پاکستانی ٹیم میں اختلافات موجود ہیں ‘چیئر مین پی سی بی غلط بیانی کر ..

لاہور (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015) سابق فاسٹ بالر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں اختلافات موجود ہیں ‘چیئر مین پی سی بی غلط بیانی کر کے قوم کو گمراہ نہ کریں ‘آئی سی سی معین خان کے کیس کی تحقیقات کرے ایک انٹرویو میں سابق فاسٹ باوٴلر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان ڈپلومیٹ ہیں اور قوم کو غلط بیانی کرکے گمراہ کر رہے ہیں کیونکہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ پاکستانی ٹیم میں اختلافات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

سرفراز نواز نے انکشاف کیا کہ انہوں نے معین خان اورناصر جمشید کے بارے میں کرکٹ بورڈ کو خط لکھے ہیں جس میں اس بات کی نشاندہی بھی کی گئی کہ شارجہ میں معین خان اور جاوید میانداد کی جوئے کی بنیاد پر لڑائی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خط کی نقول وزیراعظم اور وزیرکھیل کو بھی ارسال کر چکے ہیں اور آئی سی سی سے معین خان کے کیس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :