بھارتی سیکرٹری خارجہ 3 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرینگے

بدھ 25 فروری 2015 11:55

بھارتی سیکرٹری خارجہ 3 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء) دفتر خارجہ نےبھارت کے سیکرٹری خارجہ جے شنکر کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ۔ بھارت کے سیکرٹری خارجہ 3 مارچ کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے سیکرٹری خارجہ جے شنکر 3 اور 4 مارچ کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور اپنے ہم منصب اعزاز چوہدری سے ملاقات کریں گے ۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مسلہ کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات پر بات کی جائے گی جبکہ تجارت اور دیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان 13 فروری کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں بامقصد مذاکرات پر اتفاق کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :