جاوید میانداد کی یونس خان کے اوپننگ کروانے کے فیصلے پر پھر شدید تنقید

بدھ 25 فروری 2015 11:49

جاوید میانداد کی یونس خان کے اوپننگ کروانے کے فیصلے پر پھر شدید تنقید

کراچی (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔25 فروری 2015)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے یونس خان کے اوپننگ کروانے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ یونس خان کو بحیثیت اوپنر کھلانے کے پیچھے راکٹ سائنس سمجھ سے بالا تر ہے ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بلے بازمیانداد نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی ویب سائٹ پر ایک کالم میں لکھا کہ یونس خان کو بحیثیت اوپنر کھلانے کے پیچھے راکٹ سائنس سمجھ سے بالاتر ہے۔جاوید میانداد نے کہاکہ اگر کوئی کھلاڑی مستقل اوپنر نہیں ہے تو اس کو نئی بال کیخلاف مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اگر وہ فارم میں نہیں تو اس مشکل میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔