دہشتگردی کو اسلام سے منسلک نہیں کیا جاسکتا :چوہدری نثار علی
بدھ 25 فروری 2015 11:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری 2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا ، داعش سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ مدارس کو دہشت گردی کا گڑھ قرار دینا درست نہیں ۔
(جاری ہے)
لندن کے پاکستان ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس اور برٹش تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈی سے خطاب کے دوران چودھری نثار کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انتہا پسندوں کا ایجنڈا اجاگر کر کے اسلام کی جنگ کا تاثر دیتے ہیں ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس جمہوری حکومت کی ناکامی نہیں ہے ، فوجی عدالتیں صرف دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کریں گی ۔
چودھری نثار نے کہا کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں اور اس سے ملک کو کوئی خطرہ نہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان برطانیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے اور سکاٹ لینڈ یارڈ عمران فاروق قتل کیس کے حل کے قریب پہنچ چکی ہے ۔ پاک انڈیا تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی طرف امن کا ہاتھ بڑھایا ہے لیکن بدقسمتی سے انڈیا کی طرف سے کبھی مثبت جواب نہیں ملا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.