میں نے سپیکر کے نہ ہونے کی وجہ سے اپنا استعفیٰ ڈپٹی سپیکر کے پاس جمع کروادیا ہے‘ میری اور ایم کیو ایم میں ذہنی ہم آہنگی نہ ہو سکی ‘ کسی مائی کے لال میں اتنی جرات نہیں کہ مجھے کراچی میں ہاتھ لگائے‘ میں بکری نہیں ‘ان گائیڈڈ میزائل ہوں‘ایم کیو ایم آرگنائزڈ پارٹی ہے اس کا معیار نیشنل پارٹی والا نہیں‘ ایم کیو ایم سے ابھی علیحدگی اختیار نہیں کی،
متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی میڈیا سے بات چیت
منگل 24 فروری 2015 23:26
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ میں نے سپیکر کے نہ ہونے کی وجہ سے اپنا استعفیٰ ڈپٹی سپیکر کے پاس جمع کروادیا ہے‘ میری اور ایم کیو ایم میں ذہنی ہم آہنگی نہ ہو سکی ‘ کسی مائی کے لال میں اتنی جرات نہیں کہ مجھے کراچی میں ہاتھ لگائے‘ میں بکری نہیں ‘ان گائیڈڈ میزائل ہوں‘ایم کیو ایم آرگنائزڈ پارٹی ہے اس کا معیار نیشنل پارٹی والا نہیں‘ ایم کیو ایم سے ابھی علیحدگی اختیار نہیں کی۔
وہ منگل کو قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 15 دن پہلے اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کردیا تھا اب سپیکر نہیں تھے تو ڈپٹی سپیکر کے پاس استعفیٰ جمع کروادیا ہے۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم کو نہیں چھوڑا‘ فی الحال اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری سیاست ایم کیو ایم سے مختلف ہے میں اور ایم کیو ایم آپس میں مس فٹ تھے اسلئے استعفیٰ دیا اور میں سمجھ رہا تھا کہ ایم کیو ایم مجھ سے اور میں ایم کیو ایم سے ناانصافی کررہا ہوں۔
نبیل گبول نے کہاکہ کسی مائی کے لال میں اتنی جرات نہیں کہ وہ مجھے کراچی میں ہاتھ لگائے یا دھمکی دے۔ میرے ساتھ بھی کافی لوگ ہیں۔ میں کوئی بکری نہیں ہوں جسے جہاں چاہے کوئی باندھ لے۔ کراچی میں سیاست کرتا رہوں گا اور عنقریب ایک بڑی سیاست کا اعلان کروں گا۔ اور مزید لائحہ عمل کا اعلان (آج) بدھ کو پریس کانفرنس میں کروں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.