پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی کیغیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم، ایک غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا

منگل 24 فروری 2015 23:18

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران لالیاں، چنیوٹ میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران دو وی او آئی پی گیٹ ویز، متعدد پورٹس، سو ئچز، لیپ ٹاپ اور موڈیم پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے ایک شخص کوگرفتار کیا گیا جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :