وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی صوبے کے حقوق سے متعلق وفاقی وزراء سے ملاقات،

وفاق کو صوبے کے حقوق اور وسائل کے حوالے سے تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے،وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کی معاشی ترقی میں صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرنے پرراضی ہے ،سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے تمام راستے روکنے کیلئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹ کے استعمال کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، میڈیا سے بات چیت

منگل 24 فروری 2015 23:04

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی صوبے کے حقوق سے متعلق وفاقی وزراء سے ملاقات،

اسلام آباد/پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو صوبے کے حقوق اور وسائل کے حوالے سے تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے وفاقی حکومت نے پہلی مرتبہ سنجیدگی دکھائی ہے صوبے کی اضافی گیس سے بجلی بنانے ،بجلی کے خالص منافع اور بقایاجات کی ادائیگی اور وفاق کے ذمہ سابقہ واجبات، بڑے میگا پراجیکٹس اورپاک چائنہ اکنامک کوریڈور سمیت صوبے کے مفادات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کی معاشی ترقی میں صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرنے پرراضی ہے سینٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے تمام راستے روکنے کیلئے وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی کابینہ کے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹ کے استعمال کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ سینٹ کے انتخابات سے قبل آئینی ترمیم لائی جائے پی ٹی آئی تمام مثبت اقداما ت کاخیر مقدم اور بھر پورتعاون کرے گی وہ اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد نوشہرہ میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کررہے تھے پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سمیت دیگر وزراء اور اعلی حکام کو صوبہ خیبرپختونخوا کے مسائل و مشکلات، صوبے کے حقوق اور وسائل اور اب تک کے وفاقی حکومت کے رویوں سے آگاہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ کرک میں اضافی گیس سے بجلی بنانے کا دیرینہ مسئلہ جو کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے خود منظور کیا اور اس کو تسلیم کیاا س بارے میں ہونے والے لیت ولعل کے حوالے سے اپنے تحفظات بیان کئے یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ اصولی طور پر وفاقی حکومت نے ہمارا مطالبہ تسلیم کیا اور بجلی کے خالص منافع کے قسطوں کی ادائیگی اور وفاق کے ذمہ دیگر واجبات، اضافی پانی کی قیمت کی ادائیگی ، پی ایس ڈی پی میں لواری ٹنل، چشمہ رائٹ بینک کینال کے منصوبوں کیلئے پوری رقم کی فوری ادائیگی ، کرک کے عوام کو گیس کے کنکشن دینے اور اس کو ریگولر کرنے پر اٹھنے والے اخراجات پر وفاقی حکومت نے رضامندی ظاہر کردی ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دو مارچ کو سیکرٹریوں کی سطح پر ملاقات ہوگی اوران تمام نکات پر غور کرکے تفصیلی رپورٹ مرتب کی جائے گی آئندہ اجلاس مارچ کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہوگا جس میں تمام فیصلوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گاانہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تمام اہداف مقرر کردئیے گئے ہیں پرویز خٹک نے کہاکہ اضافی گیس سے صوبے میں پانچ سو سے چھ سومیگا واٹ بجلی پید ا کی جائے اور چھ صنعتی بستیاں قائم کی جائیں گی جسکی بدولت صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا اور بیرروزگاری میں کمی آئے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں افغان سفیر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بھی بہتر نتائج نکلیں گے اور افغانستان کے ساتھ صوبے کی ترقی کے حوالے سے اہم معاہد ے ہونگے انہوں نے کہا کہ بہت جلد افغان صد ر اشرف غنی اور افغا ن حکومت باضابطہ طور پر پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان اورمجھے دعوت دیں گے اور وہاں پر خیبرپختونخوا کی حکومت اور افغان حکومت کے مابین تمام اُمور پر بات چیت ہوگی جس کے بہتر ثمرات سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے کئی حوالوں سے رشتے ناطے ہیں افغانستان اور خیبرپختونخوا سماجی، اقتصادی، معاشی اورصدیوں پرانے رسم ورواج کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ہم وہاں کے سرمایہ کاروں کو بھی خیبرپختونخوا میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیں گے ا نہوں نے کہا کہ گیس سے بننے والی بجلی چوبیس گھنٹے کارخانوں کو ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائے گی اور ہم سب کو گدون انڈسٹریل زون کی طرح زیادہ پرکشش مراعات دینگے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی اور صوبے کے تحفظات سے ان کو آگاہ کیاا وریہ بھی مطالبہ کیا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور میں منڈا ڈیم اورپانی سے سستی بجلی بنانے کے کئی منصوبوں کو شامل کرنے ، ایکسپریس وے کی تعمیر اورکاشغر منصوبے میں انڈس ہائی وے اور ایکسپر وے کو شامل کرنے کی بات کی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ان سب باتوں کی ضمانت دی ہے بہت جلد اس حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جارہی ہے جس میں قائدین کو اعتمادمیں لیا جائیگاپرویز خٹک نے سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے بتایا کہ ہم وفاقی کا بینہ کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں سینٹ کے الیکشن میں شو آف ہینڈ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ہمارا مطالبہ ہے اس کیلئے فوری طور پرآئینی ترمیم لائی جائے تاکہ حقیقی جمہوریت قائم ہوصاف ستھری قیادت سامنے آئے اورحقیقی سینٹرز کا انتخاب ہوپرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی وزراء نے یقین دلایا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں میں مصروف وفاقی اداروں اور محکموں کو بھی سختی سے تاکیدکی جائے گی کہ وہ اپنے ترقیاتی اہداف پوری تندہی اور خلوص سے پورے کریں پرویز خٹک نے کہاکہ ملاقات کے دوران میں نے انہیں صوبے میں توانائی اور معاشی کوریڈور کے ضمن میں صوبے کے مفادات سے متعلق تفصیلی معروضات پیش کئے اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی ضرورت پر زور دیا وفاقی وزیر خزانہ نے اس ضمن میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور مرکزی حکومت کا یہ عزم دہرایا کہ تمام صوبوں کے مفادات اور ترقیاتی اہداف کی تکمیل میں قومی جذبے سے تعاون کیا جائے گا اسی طرح دیگر تمام معاملات بھی مناسب سطح کے اجلاسوں میں طے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایکنک سے مشاورت اور منظوری ہونی چاہیئے جو اس مقصد کیلئے مناسب فورم ہے انہوں نے کہا کہ ہم صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کرنے کی غرض سے مرکز اور صوبوں کے مابین مشاورتی عمل شروع کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ایکنک کے فورم پر اپنے منصوبے پہلے سے لارہی ہے انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ کی اس بات کاخیرمقدم کیا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت کرے گی اورجن منصوبوں کیلئے صوبہ فنڈ طلب کرے گا ان کو ترجیح دی جائے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان دبئی میں ہونے والی ٹورازم، ہاؤسنگ ، معدنی وسائل اور انرجی سکیموں کے حوالے سے روڈ شو میں شرکت کرنے روانہ ہوگئے ہیں اس دوروزہ روڈ شو کے نتیجے میں صوبے میں بیرونی سرمایہ کی راہ ہموارہوگی اور صوبے میں ترقی کے نئے مواقع پیداہونگے۔

متعلقہ عنوان :