Live Updates

پی ٹی آئی فرانس کی تقریب حلف برداری ،شاندرار پروگرام نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی

منگل 24 فروری 2015 23:00

پیرس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) پی ٹی آئی فرانس کی تقریب حلف برداری ۔شاندرار پروگرام نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ۔شاندار تقریب کا انعقاد کرنے پر صدر پی ٹی آئی فرانس عمررحمان اور ان کی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف فرانس کی تقریبِ حلف برداری کا انعقاد شاہجہاں میرج ہال میں کیاگیا جس کی میزبانی پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ابرار کیانی اور باوٴ شاہنواز نے کی , تقریب کے مہمانِ خصوصی این اے 109 منڈی بہاوٴ الدین سے پی ٹی آئی کے امیدوار "" قمر اقبال بوسال "" اور سینئر راہنما شوکت حیات رانجھا تھے ۔

تقریب میں پیپلز پارٹی فرانس آزاد کشمیر کے صدر زاہد ہاشمی نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی, اور پی ٹی آئی کی دن رات ہونے والی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا , فرانس کے سیاسی اور سماجی کارکن امتیاز اکرم کدھرنے بھی اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا, ان دو اہم شخصیات کا پی ٹی آئی فرانس میں شمولیت اختیار کرنا پارٹی کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اور پوری جماعت کو خراج تحسین پیش کیا پی ٹی آئی فرانس کے صدر عمر رحمان نے اپنی ٹیم کی طرف سے تمام کارکنان اور عہدران کا شکر ادا کیا۔جبکہ پی ٹی آئی فرانس کے پارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے صدر عمر رحمان،نائب صدر محمد اصغر برہان ۔جنرل سیکرٹری راناعمران اور سیکرٹری انفارمیشن چوہدری افضال گوندل کو انٹرا پارٹی الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد دی گئی ۔جبکہ اس تقریب میں منتخب عہدیداران نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف لیا ۔اور پارٹی کی طر ف سے اپنی تنظیمی باڈی کو حتمی شکل دے کر عہدوں کا باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا ۔اور نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :