ندیم نصرت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا سینئر ڈپٹی کنوینر مقرر ،رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ،
الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
منگل 24 فروری 2015 22:59
لندن،کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تحریک کے سینئر رکن ندیم نصرت کومتفقہ طور پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا سینئر ڈپٹی کنوینر مقررکردیا ہے ۔ قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔یہ فیصلہ تنظیم نو کے سلسلے میں منگل کو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ۔
واضح رہے کہ ندیم نصرت گزشتہ ستمبرتک ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینر کے عہدے پر فائز تھے تاہم تنظیمی امورکی رات دن انجام دہی کے باعث وہ شدیدعلیل ہوگئے تھے اور علاج ومعالجہ کے سلسلے میں طبی رخصت پر امریکہ چلے گئے تھے ۔امریکہ میں کئی مہینے علاج کے بعدان کی صحت میں قدرے بہتری آگئی ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں دوبارہ کام کرنے کی اجازت دیدی ہے، جس کے بعد وہ امریکہ سے دوبارہ لندن پہنچ گئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.