چنیوٹ، ناجائز اسلحہ و منشیات کے الزام میں اشتہاریوں سمیت 21 ملزمان گرفتار

منگل 24 فروری 2015 22:55

چنیوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) ڈی پی او عبدالقادرقمر نے کہاہے کہ پولیس نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں اکیس جرائم پیشہ افرا د کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سب انسپکٹرمحمد اقبال نے ملزم مختار سے 550گرام چرس ، ملزم شفیق سے 440گرام چرس سب انسپکٹر نوشیر احمد نے ملزم کامران سے 15لیٹر شراب ، سب انسپکٹر محمد یعقوب نے ملزم خان سے بندوق12 بور برآمدکی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 17 مجرمان اشتہاریوں کوبھی گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :