سرگودھا اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

منگل 24 فروری 2015 22:52

سرگودھا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) سرگودھا اور گردونواح میں منگل کے روز ہونیوالی موسلا دھار بارش کے باعث سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے جبکہ بارش کی وجہ سے موسم سرد ہوتے ہی دکانداروں نے انڈے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گزشتہ روز تک 80 روپے درجن میں فروخت ہونیوالے انڈے 90 سے 96 روپے فی درجن تک جا پہنچے ہیں بارش کی وجہ سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے کئی علاقوں میں سیوریج کے نظام کی خرابی کے باعث گلی محلوں میں پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے گلی محلوں اور بازاروں میں کیچڑ کی وجہ سے لوگوں کو دشواری کا سامنا رہا۔

متعلقہ عنوان :