پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو کسینو جانا مہنگا پڑ گیا‘ پی سی بی نے واپس بلالیا

منگل 24 فروری 2015 22:29

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو کسینو جانا مہنگا پڑ گیا‘ ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو کسینو جانا مہنگا پڑ گیا‘ پی سی بی نے واپس بلالیا۔ منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہنگامی اجلاس میں معین خان کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ منگل کو اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ متعدد بار معین خان سے بات ہوئی ہے وہ کہتے ہیں کہ میں کسینو جواء کھیلنے نہیں بلکہ بیوی کے ہمراہ کھانا کھانے کیلئے گیا تھا۔

معاملے پر انہیں فوری طور پر وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معین خان کی جگہ نویداکرم سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ بھول کر ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہئے۔ میری خواہش ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی کرس گیل کی طرح کھیلیں۔

(جاری ہے)

ماہر نفسیات نے کہا کہ گیم مثبت ہوکر کھیلیں گے کامیاب ہوں گے‘ منفی سوچ اور شکست کے ڈر سے کھیلیں گے تو ہار جائیں گے۔

کھلاڑی جیت کا عزم لے کر خوشدلی سے میچ کھیلیں۔ معین کے کسینو جانے یا نہ جانے کا ٹیم پر اثر نہیں پڑنا چاہئے۔ یہ ان کا ذاتی فعل ہے۔ قومی ٹیم کو مشورہ دیتا ہوں کہ جم کر کھیلیں‘ منفی انداز میں کھیلیں گے تو نتائج بھی منفی آئیں گے۔ معین خان کے معاملے کو منفی رنگ دیا گیا۔ اس معاملے پر سینٹ میں بھی بات شروع ہوگی۔ ایک وزیر نے یہ بات بھی کی کہ ان کے کسینو جانے سے ٹیم کی کارکردگی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔(ق ن)