حافظ آباد، نیشنل بینک کی برانچوں میں نئے سوفٹ وئیر کے باعث دن بھر کھاتہ داروں اور اکاؤنٹ ہولڈرز کو رقم کی ادائیگی نہ ہوسکی

منگل 24 فروری 2015 21:35

حافظ آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء)حافظ آباد میں نیشنل بینک کی برانچوں میں مبینہ طور پر نئے سوفٹ وئیر کیوجہ سے دن بھر کھاتہ داروں اور اکاؤنٹ ہولڈرز کو رقم/کیش کی ادائیگی نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

جس کیوجہ سے بینکوں میں رقم کے حصول کے لئے آنے والے کھاتہ دار دن بھر ذلیل و خوار ہوتے رہے جبکہ اے۔ٹی۔ایم مشینوں سے بھی کیش حاصل نہ کیا جاسکا۔جس پر کھاتہ داروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بینک کے ارباب اختیار سے اصلا ح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔