کہوٹہ ، معمولی تلخ کلامی پر قتل ہونے والے نوجوان طالبعلم کو سپردخاک کر دیا گیا

منگل 24 فروری 2015 20:40

کہوٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) کہوٹہ شہر کے محلہ آڑہ میں معمولی تلخ کلامی پر قتل ہونے والے نوجوان طالبعلم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ شہر کے علاقہ آڑہ محلہ میں معمولی تلخ کلامی پر 21سالہ ضیاء الرحمان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا جبکہ ارسلان اور خالد فاروق کو شدید زخمی کر دیا گیا ہے مقتول ضیاء الرحمان کے والد محمد سیلمان ساکن محلہ آڑہ نے بتایا کے میرا بیٹا ضیاء الرحمان گھر سے نکل کر بی سکول کی طرف گیا اور تھوڑی دیر بعد شور کی آواز آئی ہم باہر نکلے تو گلفراز والد ذوالفقار نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا جبکہ ارسلان والد صوبیدار مقصود اور راجہ وحید والد خالد فاروق ساکن تھوہا خالصہ جو کہ ضیاء الرحمان کو چھڑا رہے تھے انکو بھی چھریا ں مار کر شدید زخمی کر دیا پولیس کے مطابق دونوں میں معمولی تلخ کلامی ہوئی جسکے بعد اسکو قتل کر دیا گیا۔

مقتول کی نمازے جنازہ آڑہ محلہ کے قبرستان میں اداکی گئی نمازے جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور نوجوان کی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

متعلقہ عنوان :