شہر قائد میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 79ملزمان کو گرفتار کرلیا
منگل 24 فروری 2015 19:46
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) شہر قائد میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 79ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق موچکو تھانے کی حدود آسکانی روڈ یار محمد گوٹھ میں پولیس پارٹی نے مقابلے کے بعد 28سالہ سید حیدر علی شاہ ولد انور علی شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول اور مسروقہ موٹرسائیکل KDP-1527برآمد کرلی ۔بلدیہ تھانے کی حدود میں پولیس پارٹی نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم محمد بچل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول برآمد کرلیا ۔
ادھر منگھوپیر تھانے کی حدود ناردرن بائی پاس چلغوزی بابا کٹ کے قریب ساکران روڈ پر مقابلے کے بعد موٹر سائیکل لفٹر محمد اسلم بروہی ولد داد محمد بروہی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔ملزم نے دوران تفتیش 50سے زائد موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔(جاری ہے)
سولجر بازار پولیس نے موسیٰ نامی شخص کے اقدام قتل ملوث ملزم ابراہیم عمیر عرف بھیا کو گرفتار کرلیا ۔
ملزم لیاری کے جرائم پیشہ جمیل چنگاری گروپ کا کارندہ بتایا جاتا ہے ۔گارڈن پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث مدثر عرف ہانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک رپیٹر برآمد کرلی ۔دوسری جانب کراچی پولیس نے 79چھاپوں اور 3مقابلوں میں 7ڈکیت ،18غیر قانونی اسلحہ ایکٹ ،13منشیات فروش ،15مفرور ،31دیگر سمیت 89ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 25پستولیں ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.