پبلک سروس کمیشن نے ڈاکٹروں کی تقرری کے احکامات جاری کر دیئے

منگل 24 فروری 2015 19:30

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء)پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر مجاز حکام نے ڈاکٹرراحت جبین ، جونیئر رجسٹرار، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی بطور ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ گائناکالوجی ( بی ایس۔

(جاری ہے)

18) فوری اور باقاعدہ طور پر تقرری کے احکامات جاری کر کے انہیں درجہ (ڈی) ہسپتال متنی پشاور میں بحیثیت ڈسٹرکٹ سپیلشلسٹ گائنا کالوجی تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ڈاکڑ مدیحہ اقبال ، وومن میڈیکل آفیسر (بی ایس۔18) خیبر ٹیچنگ ہسپتال کو فوری اور با قاعدہ طور پر تقرری کرکے انہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تنگی چارسدہ میں ڈسٹرکٹ سپیشلیسٹ گائنا کالوجی کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ مذکورہ دونوں ڈاکٹروں کو ایک ماہ کے اندر اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔