ہزارہ قوم کے درمیان موجود داخلی انتہا پسندوں اور بیرونی ایجنٹوں کی سازشوں سے قوم کو ہر حالت میں بچانے کا عزم کا اظہار کرتے ہیں، ہزار ڈیمر کریٹک ،

نوجوان نسل کو انتہا پسندی کی طرف راغب کرنیوالے عناصر کے عزائم کو ہر صورت میں ناکامی سے دوچار کریں گے، بیان

منگل 24 فروری 2015 19:19

کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ ہزارہ قوم کے درمیان موجود داخلی انتہا پسندوں اور بیرونی ایجنٹوں کی سازشوں سے قوم کو ہر حالت میں بچانے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتنی چپڑی باتوں،وعدوں اورگمراہ کن و خود سے بیگانہ کرنیوالی حکمت عملیوں کے ذریعے نوجوان نسل کو انتہا پسندی کی طرف راغب کرنیوالے عناصر کے عزائم کو ہر صورت میں ناکامی سے دوچار کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ عوام کی رائے پر شب خون مارنے والوں کو کبھی عوامی نمائندہ تسلیم کریں گے نہ ہی الیکشن کمیشن ،مقتدر قوتوں اور انتظامیہ کے ذریعے راتوں رات نتائج تبدیل کرنیوالے عناصر کبھی عوامی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کی جرأت کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

مصالحتی سیاست کے نام پر اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے والے عناصر نے ہر دور میں عوام کو دھوکہ اور فریب دیکر اقتدار سے چمٹے رہنے کی راہ تلاش کی ہے۔

انہی عناصر کے بوئے ہوئے انتہا پسندی کی خطر کی صورت میں ہزارہ قوم کو بدترین نشل کشی و دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا۔جبکہ انہی لوگوں نے قوم کو ہمیشہ عقیدہ و مذہب کے نام پر دوسروں کے مفادات پر قربان کرنے کی کوشش کی ہے۔جن کی سیاست کا سرچشمہ ہزارہ مخالفت پر قائم ہو۔ان سے کسی طرح کی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔بیان میں کہا گیا کہ ایچ ڈی پی اور ہزارہ قوم معتدل،روشن خیال سیاست پر یقین رکھتے ہوئے تمام اقوام ،مذاہب اور عقائد کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔

ہم نے ہمیشہ خطے میں برادر اقوام کیساتھ دوستانہ روابط کو فروغ دینے کیلئے روشن خیال سیاسی قوتوں اور حقیقی مذہبی جماعتوں کیساتھ ہزارہ قوم کے رشتوں کو مستحکم کرنے کی خاطر اپنی سیاسی پالیسیاں آگے بڑھائی ہے۔یہی وجہ ہے کہ پارٹی ہر فورم میں ہزارہ قوم کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتی ہے اور اسی طرح ہزارہ قوم کی نمائندگی کرنے کیلئے ہمیشہ پارٹی قیادت او ر کارکن تیار رہتے ہیں۔