جمعیت طلبہ عربیہ دینی تعلیم عام کرنے کیساتھ طلبہ ،علماء اور مدارس کے درمیان اتحاد ویکجہتی کی جدوجہد کر رہی ہے،مولانا عبدالحمید منصوری

منگل 24 فروری 2015 19:08

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحمید منصوری نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ دینی تعلیم عام کرنے کیساتھ طلبہ ،علماء اور مدارس کے درمیان اتحاد ویکجہتی کی جدوجہد کر رہی ہے اتحاد امت مہم نفرتوں تعصب اور فرقہ واریت ختم کرنے کامہم ہے جس سے امت مسلمہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے آج کا نفسی نفسی ،تعصب ،نفرت ختم کرنے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے امت مسلمہ کے درمیان جب بھی اتحاد قائم ہوگی توامت یکجا ومتحد ہوکر دشمن کی سازش کا ناکام بنائیں گے جمعیت طلبہ عربیہ نے امت کے دل کی آوازپر لبیک کہہ کر اتحاد امت مہم شروع کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفترمیں علماء اور مدارس کے طلبہ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی اس موقع پر مولانا محمد عارف دمڑ بھی موجودتھے مولانا محمد عارف دمڑ نے ”اتحاد امت مہم“ کو امت کی برائیوں مشکلات سے نجات کا ذریعہ قراردیتے ہوئے کہا کہ قوم آپس کی معمولی معمولی اختلافات کو ختم کرنے کیلئے کام کریں امت کے درمیان اختلافات نے بہت نقصان پہنچایا مدارس کے طلبہ ہر محاذ پر اتحاد کی دعوت عام کریں انشاء اللہ اس کے دورس نتائج نکلیں گے دشمن آج امت کے درمیان قومیت ،مسلک اور رنگ وزبان اور نسل کی بنیاد پرتفریق پیدا کرکے اپنی مذموم سازشوں و منصوبوں کوکامیاب بنارہے ہیں امت کی اختلاف کا فائدہ اسلام وملت دشمن اُٹھا رہے ہیں جماعت اسلامی اور جمعیت طلبہ عربیہ ملکرقوم کویکجا ومتحد کر رہے ہیں تاکہ اتحاد ویکجہتی کا سفر کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں جمعیت طلبہ عربیہ کے مدارس ودیگر شعبہ جات میں جو نوجوان ہیں وہ اپنی صلاحیتوں اورعلم کو بروئے کارلاکر عدل وانصاف کی اسلامی حکومت قائم کریں ملک جب تک اسلامی نہیں بنے گا اس وقت تک اتحاد ویکجہتی کی جدوجہد بھی رنگ نہیں لائیگی جمعیت طلبہ عربیہ اس اہم اسلامی نظریاتی مہم شروع کرنے پرمبارک باد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :