جی ایس پی پلس ٹیکسٹائل ایکسپورٹ توانائی کے شدید بحران کے باوجود ایک فیصد اضافے سے 8 ارب 9 کروڑ 61 لاکھ تک کا مالی فائدہ بھی عام غریب آدمی کو خوشحالی نہ دے سکا، ملک اصغر علی قیصر

منگل 24 فروری 2015 19:07

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی رہنماسابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے جعلی شیروں کی نااہل حکومت کو سوا ارب ڈالر کا مالی فائدہ ہوا لیکن غریب عوام مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہی ہے جی ایس پی پلس ٹیکسٹائل ایکسپورٹ توانائی کے شدید بحران کے باوجود ایک فیصد اضافے سے 8 ارب 9 کروڑ 61 لاکھ تک کا مالی فائدہ بھی عام غریب آدمی کو خوشحالی نہ دے سکا بیروزگار لوگ معاشی بدحالی سے تنگ آ کر خودکشیوں ،چوریوں اور راہ زنیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں یہ کیسی عوام دوست جمہوری حکومت ہے جو غریبوں،محنت کشوں اور کسانوں کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ان خیالات کا اظہا ، نواز حکومتی نااہلی اور عوامی مسائل پر بے حسی کے خلاف اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کی ناقص پالیسیوں نے غریب کسانوں اور کاشت کاروں کا جینا محال کر دیا ہے ملک کا غریب آدمی ٹیکس دینے پر مجبور لیکن اشرافیہ ٹیکس چوری کرنے پر مجبور ہیں یہ کیسا انصاف ہے کہ ملک کی 20 کروڑ عوام میں سے صرف 8 لاکھ 34 ہزار محب وطن شہری قومی خزانے میں بروقت ٹیکس جمع کرواتے ہیں جو کہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے بھلا ملک کیسے ترقی کرے گا؟

متعلقہ عنوان :