پنجاب حکومت پولیس دہشتگردوں اور ان کے مدد گاروں کو گرفتار کرنے کے بجائے امن پسند اور محب وطن علماء کو ہتھکڑیاں لگانے میں مصروف ہے،مفتی محمد سعید رضوی

منگل 24 فروری 2015 19:07

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) سنی اتحاکونسل کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پولیس دہشتگردوں اور ان کے مدد گاروں کو گرفتار کرنے کے بجائے امن پسند اور محب وطن علماء کو ہتھکڑیاں لگانے میں مصروف ہے۔اس وقت ملک کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے درود و سلام پر پابندی اور علماء کی گرفتاریوں کے خلاف 2مارچ کو ضلع کونسل چوک میں دھرنا دیا جائے گا۔

2مارچ کے بعد احتجاجی تحریک کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیل جائے گا اور شہرشہر دھرنے دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اہل سنت کش اقدامات سے حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔آپریشن ضرب عضب استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں کی حامی مذہبی و سیاسی جماعتیں قومی ایکشن کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت کے اہلسنّت کش اقدامات سے حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

اہلسنّت ہمیشہ استحکام وطن کیلئے پیش پیش رہے ہیں۔صوفیاء کے ماننے والے کبھی بھی کسی بھی تخریب کاری اور فتنہ فساد کا حصہ نہیں رہے ہیں۔ہم نے جنازے اٹھا کر بھی صبرو تحمل نہیں چھوڑا ۔پنجاب حکومت علماء کو گرفتار کرکے اہلسنّت کو امن کے راستے سے ہٹانے کی سازش کررہی ہے کراچی کا امن سمجھوتوں کی نذر ہو گیا ہے۔فرقہ وارانہ قتل و غارت گری میں اسلام دشمن طاقتیں ملوث ہیں۔فرقہ واریت کے ذریعے امت مسلمہ کو کمزور کیا جارہا ہے۔پاکستان میں سیکولر ازم کی کوئی گنجائش نہیں۔تکفیری اور خاری ٹولے نے اسلام کا خوبصورت چہرہ بگاڑا ہے۔کراچی میں قیام امن کیلئے مصلحتوں سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :