2011-12میں سابقہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے صوابدیدی فنڈز سے مختلف مشکو ک افراد کو 55.2ملین روپے کی ادائیگی کی گئی

منگل 24 فروری 2015 18:52

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) 2011-12میں سابقہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے صوابدیدی فنڈز سے مختلف مشکو ک افراد کو 55.2ملین روپے کی ادائیگی کی گئی ۔ مذکورہ افراد سے نہ تو وصولی کی رسیدلی گئی او ر نہ ہی شناختی کارڈ کی کاپیاں لی گئی مگر کسی کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیاہے۔ اڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سرکاری محکموں سے متعلق جاری کئے جانے والے مالی سال 2012-13کے آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہواہے ۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ انتظامیہ نے 15.190ملین روپے کے ناکارہ گاڑیاں نیلام کی مگر اس کا ریکارڈ پیش نہیں کیاگیا۔ اس وقت کے وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو لنچ اور ریفریشمنٹ وغیرہ کے لئے ایک لاکھ باون ہزارروپے روزانہ کے حساب سے 61.40ملین روپے خرچ کئے جو حد سے تجاوز تھی ۔ اس طرح سرکاری اجلاسوں کے لئے لنچ بکس منگوانے پر 73.1ملین روپے خرچ کئے گئے جبکہ رولز کے مطابق سرکاری اجلاسوں کے دوران فی کس 150روپے خرچ کئے جا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :