تیز رفتار ٹرک نے 2طالب علموں سمیت تین افراد کوکچل ڈالا،

ٹرک ڈارئیور اشرف گرفتار،تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ جمع کروادی

منگل 24 فروری 2015 18:28

تیز رفتار ٹرک نے 2طالب علموں سمیت تین افراد کوکچل ڈالا،

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء)واقعات کے مطابق اسلام پورہ کے رہائشی ساٹھ سالہ نصیر موٹر سائیکل پراپنے پوتے بارہ سالہ اویس اورہمسایہ تیرہ سالہ شعیب کو امتحانی سنٹر کاہنہ کاچھا ہائی سکول پانچوں کلاس کا امتخان دینے جا رہے تھے کہ اس دوران تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجہ میں دونوں معصوم طالبعلم موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ڈارئیور کوپولیس نے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

حادثہ کی اطلاع ملنے پر لواحقین دھاڑیں مارتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے تاہم اس سلسلہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈائیور کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔