صوبائی دارلحکومت میں قائم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر کی بجلی ڈیڑھ ماہ بعد بھی بحال نہ ہوسکی

منگل 24 فروری 2015 17:56

کوئٹہ ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015 ) صوبائی دارلحکومت میں قائم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر کی بجلی ڈیڑھ ماہ بعد بھی بحال نہ ہوسکی ۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر کام کیلئے آنے والے سائلین رل گئے بجلی کی بحالی کے لئے اعلیٰ حکام نے تاحال کوئی کوششیں نہیں کی اور نہ ہی کیسکو کو کوئی یقین دہانی کرائی گئی ہے اسی طرح سریاب میں واقع ایکسائزکے دفتر کی مخدوش عمارت جس میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے کا گذشتہ دو سال سے ڈی جی ایکسائزنے دورہ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں دفتر آنے والے افراد عملے سے لڑ جھگڑ کر واپس چلے جاتے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسائز کی دفتر میں بجلی کی بحالی کیلئے پوری طورپر اقدامات کیے جائیں اور ایسے افسران کو ذمہ دریاں تعینات کی جائیں جو عوامی مفاد کو اولیت دیتے ہوئے دفتری امور میں کوتائی برتنے کی بجائے اس سے اولین ترجیح طور پر حل کریں۔ تاکہ کوئٹہ اور صوبے بھر سے ایکسائزکے دفتر آنے والوں کو ذہنی کوفت سے نجات مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :