عوامی نیشنل پارٹی نے پاک چین راہداری منصوبے کی منظوری کے فیصلے کو مسترد کردیا
مخصوص مفادات کے تحفظ کیلئے چھوٹے صوبوں کے حقوق غصب کئے جارہے ہیں،میاں افتخارحسین
منگل 24 فروری 2015 17:55
پشاور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے پاک چین راہداری منصوبے کی منظوری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص مفادات کے تحفظ کیلئے چھوٹے صوبوں کے حقوق غصب کئے جا رہے ہیں ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی نے اس سلسلے میں اے پی سی طلب کی تھی اور اس میں شریک تمام سیاسی جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ گوادر کاشغر منصوبے کو اس کے اصل روٹ پر تعمیر کیا جائے اور اس منصوبے کا روٹ تبدیل کرنے کے خلاف ہر قسم کی مزاحمت کی جائے گی ، میاں افتخار حسین نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھوٹے صوبوں کے مفادات کو روند کر ان کے احساس محرومی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے اور مرکزی حکومت کے اس جھوٹ کا بھی پول کھل کر سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ گوادر کاشغر منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ، انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب کی ترقی سے نالاں نہیں تاہم اس کیلئے چھوٹے صوبوں کی قربانی دینا کسی صورت قبول نہیں ،انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبہ صرف روٹ نہیں بلکہ ایک پراجیکٹ ہے جس میں سڑک کے ساتھ ساتھ ریلوے لائن ، انڈسٹریل زون، اور دیگر سہولیات شامل ہیں لہٰذا پراجیکٹ کو مکمل ختم کیا گیا ہے اور صرف سڑک صوبے کو دینا لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے برابر ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.