شیخوپورہ: زہریلا مشروب پینے سے جاں بحق ہونے والے بچیوں کے والد کی درخواست پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

منگل 24 فروری 2015 17:48

شیخوپورہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015 ء): زہریلا مشروب پینے سے جاں بحق ہونے والہ دا بچیوں کے والد محمد خالد کی در خواست پر پولیس نے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ خالد کی تیسری بیٹی کو حلات غیر میں لاہور کے جنرک اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہے.

(جاری ہے)

ملک میں جعلی اور جان لیوا مشروبات کا معاملہ بھی غور طلب ہے پولیس نے گذ شتہ کچھ عر صے میں جعلی مشروبات بنانے والوں کے خلاف کاروائی کی تھی لیکن بد قسمتی سے یہ معاملہ نہیں تھما اور آج دو ننھی کلیوں کو اپنے ساتھ لے اڑا.

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ صرف دکانداروں کی غلطی نہیں ہے بلکہ اس میں مشروبات بنانے والی کمپنیاں اور ان سے متعلقہ ادارے بھی ملوث ہیں جن کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئیے.