لاہور ‘شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے07ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا گیا

منگل 24 فروری 2015 17:45

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے07ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا گیا ۔تفصیل کے مطا بق نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے گرین ٹاؤن اورفیروزپور روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے ڈیال ہاؤس اور خیرہ پل سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے جی ٹی روڈ ، لنک روڈ اور سحر روڈ پر کارروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے ملتان روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے کینال روڈ اورچونگی دوگیج سے بینرز ہٹائے ۔گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے کاچھا منڈی سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے بھاٹی گیٹ سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :