ایپکا کی جانب سے پیش کردہ مطالبات باہمی مشاورت سے حل کرلئے جائینگے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمان

منگل 24 فروری 2015 17:38

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ،قانون، خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ ایپکا کی جانب سے پیش کردہ مطالبات باہمی مشاورت سے حل کرلئے جائیں گے،محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیادہ تر مطالبات منظوری کے مراحل میں ہیں اور حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل اور ان کے مطالبات پر ہمدردی سے غور کررہی ہے ،ایپکا کے وفد کے ساتھ آج ( بدھ ) دوبارہ ملاقات کے دوران درپیش مسائل اور مطالبات کے حل کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہار انہوں ایپکا کے وفد سے اسمبلی چیمبر میں ملاقات اور بعدازاں احتجاجی ملازمین خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر ایپکا پنجاب حاجی ارشاد احمد چوہدری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ محمد اسلم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایپکا پاکستان ، محمد یونس بھٹی صدر ایپکا لاہور، میاں محمد ریاض صدر سپیشل ایجوکیشن پنجاب و دیگر یونٹس کے صدور و عہدیداران ملاقات کرنے والے وفد میں شامل تھے۔