وزیراعلیٰ شہبازشریف سے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی ملاقات

منگل 24 فروری 2015 17:38

لاہور( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورملکی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اورمتعلقہ ادارے یکسو ئی سے آگے بڑھ رہے ہیں اوردہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اورہر پاکستانی ملک کو دہشت گردی ،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کی لعنت سے پاک کرنے کاپختہ عزم کرچکاہے۔پاکستان میں دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ۔انشاء اللہ ملک و قوم کے اتحاد سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :