گوادرکاشغرروٹ کی تبدیلی کیخلاف بھرپوراحتجاج کیاجائیگا،اخترسعیدخان

منگل 24 فروری 2015 17:35

ڈیرہ اسماعیل خان(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)سابقہ صدرڈسٹرکٹ بارڈیرہ اورپیپلزپارٹی کے رہنمااخترسعیدخان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ گوادرکاشغرروٹ کی تبدیلی کیخلاف بھرپوراحتجاج کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

اگروفاقی حکومت نے روٹ کی تبدیلی کافیصلہ کیاتواس سلسلے میں عوام میں شعوراجاگر کیاجائیگاکیونکہ جنوبی اضلاع میانوالی اوربلوچستان کے پسماندہ علاقے کے عوام کومحروم رکھ کرشاہراہ کاراستہ تبدیل کرکے وفاقی حکومت علاقے کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک روارکھے ہوئے ہے۔

اس روٹ کی تبدیلی سراسرزیادتی اورناانصافی ہوگی۔اگراسکوتبدیل کیاگیاتواسکے خلاف عوامی سطح پربھرپوراحتجاج کیاجائیگا۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گوادرکاشغرروٹ کوپرانے طے شدہ راستے پرہی تعمیرکیاجائے۔