دیر لویر کے35کانسٹبلز کو ہیڈ کانسٹبلز کے عہدئے پر ترقی دیدی گی

منگل 24 فروری 2015 17:32

لوئر دیر(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015)دیر لویر کے 35 کانسٹبلز کو ہیڈ کانسٹبلز کے عہدئے پر ترقی دیدی گی۔ اس سلسلے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر دیر لویر قاسم علی خان کی دفتر سے جاری ایک اعلانیہ کے مطابق دیر لویر کے پینتیس (35) کنسٹبلان کو ہید کنسٹبلان کے عہدئے پر ترقی دیدی گی ۔ سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر ڈی پی او قاسم علی خان نے باقاعدہ ترقی کے منظوری دیکر ان کو ہیڈ کنسٹبل کے بیھج لگا دئے گئے۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والے کنسٹبلان میں حشمت اللہ ، محمد نظیر ، نصیب شاہ ،شاہ خالد ، محمد ایاز ،عزیز،وغیرہ شامل ہیں ۔ اس موقع پر ڈی پی او قاسم علی خان نے ترقی پانے والے ہیڈ کنسٹبلان پر زور دیتے ہوئے کہاکہ انسان کا اصل روپ ان کو عہدہ اور اختیار دینے کے بعد معلوم ہوتا ہے ۔اپنے اختیار کو بھاری ذمہ داری سمجھ کر بہ حسن انداز سرانجام دینا چائیے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ مظلوم کی درد رسی کیا کرو ۔اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی خدمت کو اپنا اشعار بنا یا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ اہلکاروں کی پولیس فورس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔