پی سی بی نے کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کر لیا

منگل 24 فروری 2015 17:14

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کر لیا

پنجاب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015 ء) :پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیر مین شہریار خان نے ہدایات کی ہیں کہ میچ میں بری پرفارمنس کا تاج اپنے سر سجانے والے کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے اور ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ دی جائے. پی سئ بی کی جانب سے ورلڈ کپ 2015 ء میں خراب کار کر دگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

(جاری ہے)

جس کے تحت یونس خان اور ناصر جمشید کو اگلے میچز میں آرام کرنے کا کہا گیا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی جگہ سر فراز احمد اور یاسر شاہ کو میچ کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے گا. یاد رہے کہ شاہین بھارت اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ کھلیے جانے والے میچ میں شکست کا ہار اپنے گلے میں ڈال چکے ہیں جبکہ ابھی پاکستانی ٹیم کو مزید 4 پول میچز کھیلنے ہیں ، پاکستان ٹیم کا اگلا میچ یکم مارچ کو زمبابوے کے خلاف ہو گا.

متعلقہ عنوان :