اسلام آباد: وقار یونس کے بھائی فیصل یونس کی ڈگریاں جعلی،

منگل 24 فروری 2015 17:02

اسلام آباد: وقار یونس کے بھائی فیصل یونس کی ڈگریاں جعلی،

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015 ء) : اسلا م آباد میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کے بھائی فیصل یونس کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف کیا.

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ فیصل یونس کو 2003 میں کیڈٹ پائلٹ کے بطور پی آئی اے میں رکھا گیا تھا تاہم ان کی ڈگریاں 2010 میں ہی جعلی قرار دے دی گئی تھیں لیکن ان کو پی آئی سے نکالنے کی بجائے ان کی سنیارٹی کو روک لیا گیا تھا، فیصل یونس کو پی آئی سے نہ نکالے جانے پر سول ایوی ایشن کی کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا ہے.

متعلقہ عنوان :