پی سی بی کا انتخاب عالم پر کرپشن کے الزامات پر کرکٹر عمران نذیر کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

منگل 24 فروری 2015 17:01

پی سی بی کا  انتخاب عالم پر کرپشن کے الزامات پر کرکٹر عمران نذیر کو قانونی ..

لاہور ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمران نذیر کو انتخاب عالم پر کرپشن کے الزامات پر قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قانونی نوٹس انتخاب عالم کی طرف سے نہیں پی سی بی کی طرف سے بھجوایا جائیگا اور عمران خان نذیر سے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا جائیگا ،اگر عمران نذیرنے جواب نہ دیا تو بھاری ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا جائیگا۔ انتخاب عالم اس وقت پی سی بی کے ڈومسٹک کرکٹ کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں،عمران نذیر نے گزشتہ دنوں انتخاب عالم پر کنٹریکٹ کیلئے کمیشن مانگنے کا الزام عائد کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :